زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر بھی میچ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر کیخلاف میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شبہ پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
آئی سی سی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر کا دعوی ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوران ان سے فکسرز نے رابطہ کیا۔ تاہم کریمر نے فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو معاملے کی رپورٹ کر دی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے میں تحقیقات کی تصدیق بھی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں