اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سے متعلق تو یہ اخلاقی فیصلہ ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین بددیانت ہیں یا نہیں۔ سارے پاکستان کی نظریں اس کیس پر ہیں ، آپ کو پتہ ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور یہ لوگ تیاری کیے بیٹھے ہیں کہ اگر عمران خان اور جہانگیر ترین کے نا اہلی کیسز میں میرٹ پر بھی معافی تلافی ہو جاتی تو بھی یہ پراپیگنڈہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ دیکھیں نواز شریف کے لئے اور قانون ہے اور باقی لوگوں کے لیے قوانین اور ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں