لاہور: لاہور کی مقامی فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ میں میرا سے شادی کے دعوے دار میاں عتیق نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ میرا ان کی منکوحہ ہیں۔ اپنی درخواست میں میاں عتیق نے استدعا کی تھی کہ اداکارہ میرا چونکہ میری منکوحہ ہیں لہٰذا انہیں دوبارہ شادی کرنے سے روکا جائے۔ تاہم اب فیملی کورٹ نے میاں عتیق کی یہ درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ میاں عتیق میرا سے اپنا نکاح ثابت نہیں کر سکے۔ لہٰذا میرا کو شادی سے روکنا انصاف نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں