اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے خواجہ آصف کی بجائے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنانے کی وجہ بتا دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے سوچا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کے اندر خفیہ صلاحیتیں تھیں کہ نواز شریف نے خواجہ آصف کو چھوڑ کر ، اپنے چہیتے خرم دستگیر اور احسن اقبال کو چھوڑ کر ان کو وزیراعظم بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ بنددہ ہے جس کا نام ”I” سے شروع ہوتا ہے، وہ شخص ایک پرائیویٹ پلیٹ فارم بنا رہا ہے جس کے تحت وہ ایل این جی گیس قطر سے منگوا رہا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی کی اس شخص کے ساتھ کوئی حصہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے کراچی میں اس گیس کے نو فلنگ اسٹیشن لگانے ہیں جن میں سے ایک سے زائد فلنگ اسٹیشن شاہد خاقان عباسی نے لے لیے ہیں جہاں سے ایک مہینے کا چھ کروڑ روپیہ بچ رہا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا انکشاف کیا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں