اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل سے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر اعجاز شاہ نے نواز شریف کے وکیل سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کے لیے دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے اٹک قلعہ بھی گیا تھا۔ آج صبح بھی پیر اعجاز شاہ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کے دوران کمرہ عدالت کے باہر کھڑے ورد اور نواز شرہف کے لیے دعائیں کرتے رہے۔
خیال رہے کہ پیر اعجاز شاہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کا نہایت قریبی شخص سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ پیر اعجاز شاہ نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ زرداری کو انہوں نے ہی صدر بنایا ، انہوں نے عمران خان کو بھی پیشکش کی تھی کہ اگر وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو مجھ سے ملاقات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں