اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حدیبیہ پیپر ملز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام بطور شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر موجود نہیں، نیب کی گواہ سدرہ منصور کا عدالت کے روبرو انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق حتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران نیب کی گواہ سدرہ منصور پر جرح کے دوران سدرہ منصور نے عدالت کےروبرو انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کی 2000 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی ہے، اس ریکارڈ کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز میں ایک جیسی رقم موجود نہیں ہے۔ سدرہ منصور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حدیبیہ پیپر ملز کی سنہ 2000 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں نواز شریف کا نام نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں