اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، کمیٹی پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کے علمائے کرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، طارق فضل چوہدری کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ پر امن طریقے سے مسئلے کو حل کیا جائے اور دھرنا ختم کرایاجائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہی ہےاور اس کمیٹی پر تحریک لبیک کے علمائے کرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے مذاکرات ممکن ہو سکے ہیں۔ واضح رہے کہ مذاکرات شروع ہونے کی صورت میں تحریک لبیک کا دھرنا پر امن طور پر ختم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں