لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت 64سیاستدانوں سے 7دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ میں 64سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثوں کو واپس لانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہنوازشریف، عمران خان اور آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنارکھے ہیں، درخواست پر کئی سیاست دانوں نے جواب داخل کروا دیے ہیں تاہم بیشتر نے نہیں کروائے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت سیاستدانوں کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دے، عدالت نے تمام سیاستدانوں کو 7دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں