اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ نیشنل فرنٹ کا تحریک انصاف میں انضمام، جماعت کے سربراہ امیر بخش بھٹو نے دستخط کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ نیشنل فرنٹ کا تحریک انصاف میں باقاعدہ انضمام ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں امیر بخش بھٹو نے جماعت کے تحریک انصاف میں انضمام کے حوالے سے دستخط کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ امیر بخش بھٹو ممتاز بھٹو کے صاحبزادے ہیں اور سندھ نیشنل فرنٹ کی سربراہی کر رہے تھے ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں ، سندھ نیشنل فرنٹ کا تحریک انصاف میں انضمام ا س بات کی غمازی کرتا ہے کہ تحریک انصاف کی پالیسی اور نظریہ کی بدولت سندھ کے لوگ اس کے قریب آرہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر سندھ میں کامیاب جلسے پر لیاقت جتوئی کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ لیاقت جتوئی ہمارے ساتھ شامل ہوئے جس کی وجہ سے سندھ میں کامیاب جلسے کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں