اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم پر تحفظات سے برطانیہ حکومت کوآگاہ کر دیا گیا ہے،ذمہ دار کمپنی ٹرانسپورٹ آف لندن نے فوری مناسب ایکشن لیا ہے،نفرت انگیز مہم کے پیچھے چھپے بہیمانہ ارادوں سے آگاہ ہیں ۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق لندن میں پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم پر تحفظات سے برطانیہ حکومت کوآگاہ کر دیا گیا ہے۔ذمہ دار کمپنی ٹرانسپورٹ آف لندن نے فوری مناسب ایکشن لیا ہے ۔ ٹرانسپورٹ آف لندن نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ذمہ داران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نفرت انگیز مہم کے پیچھے چھپے بیہمانہ ارادوں سے آگاہ ہیں ۔ ایسے واقعات کا دوبارہ کہیں بھی تسلسل نہیں ہونا چاہیے ۔ پاکستان پروپیگنڈہ کے حوالے سے فوری اقدامات کے عمل کو سراہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں