اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’مجھے کیوں نکالا‘‘کا جواب کیا آپ کو مل گیا، صحافی کا سوال نواز شریف گول کر گئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کےبعد جب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سپریم کورٹ کے نظر ثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلے پر میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنا ردعمل دے رہے تھےتو ان سے ایک صحافی نے گاڑی میں بیٹھنے سے قبل جب یہ پوچھا کہ آپ پوچھ رہے تھے کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘تو کیا آپ کو اس کا جواب مل گیاہے تو اس پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحافی کا جواب دینے کے بجائے اپنا چہرہ گاڑی دوسری جانب موڑ لیا اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں