اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ باقر نجفی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ باقر نجفی رپورٹ سامنے آنے پر شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور پنجاب کے اہم بیوروکریٹس اور پولیس افسران مکمل طور پر دھبڑدوس ہو جائیں گے۔ نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسیسے کہا کہ آپ اس ملک کی اہم ترین آئینی اور غیر آئینی شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیں کیونکہ وہ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے
جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی یہ خواہش پوری کرنے کیلئے تیار نہیں جس پر نواز شریف چڑے ہوئے بیٹھے ہیں اور ان سے سخت ناراض اور سخت غصے میں ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں