اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو نیوز کی معروف نیوز کاسٹر رابعہ انعم ان دنوں سکرین پر نظر نہیں آرہیں جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں ان سے متعلق چہ میگوئیاں بھی جاری ہیں تاہم اب خبر یہ ہے کہ رابعہ انعم ان دنوں پردہ سکرین سے دور رہ کر ایک پروگرام کی لانچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کے مداح ان کو اب کچھ ہی دنوں بعد اینکر کے روپ میں دیکھ سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق رابعہ انعم ماضی کی خاتون اینکر اور موجودہ اداکارہ ثنا بچہ کے پروگرام’’لیکن‘‘کی اینکر کے طور پر دوبارہ سے منظر عام پر نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ یہ وہی پروگرام ہے جس میں مریم نواز نے دعویٰ کی تھا کہ ان کی پاکستان سے باہر کوئی پراپرٹی نہیں۔ اس پروگرام کی سابقہ اینکر ثنا بچہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جیو نیوز میں واپسی پر بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا تھا اور شعبہ صحافت کو خیر آباد کہتے ہوئے شوبز کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ثنا بچہ کی حال ہی میں فلم یلغار بھی ریلیز ہو چکی ہے۔ ان دنوں جیو نیوز پر ’’لیکن ‘‘پروگرام کا ٹیزر بھی چلایا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں