ااسلام آباد:میاں محمدنواز شریف نے اپنے کارکنان و عہدیداران کو اپنے جیل جانے کا اشارہ دیتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ جیل جا سکتے ہیں لہذا تمام لوگ ذہنی طور پر تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی پیدا ہونے والی صورتحال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے مشکلات بڑھ گئیں ہیں اور انکو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو وہ جیل جا سکتے ہیں لہذا انہوں نے خود کو جیل جانے کے کیلیے ذہنی طور پر تیار کر لیا ہے ۔
اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور اہل خاندان سے بھی مشاورت کی ہے ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم ایک انچ بھی پیچے ہٹنے کو تیار نہیں خواہ اسکا کتنا برا نتیجہ ہی کیوں نہ نکلے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خاصے پریشان دکھائی دئیے اور ان کے لہجے میں بھی تلخی تھی ۔انہوں نے اپنی گرفتاری کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ان حالات میں تمام عہدیداران عوامی رابطہ مہم چلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں