کراچی : سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی ذات اورخاندان کیلئے ملکی سلامتی دائوپرلگارہے ہیں، وہ اداروں سے تصادم کاخطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔اپنے بیان میں سابق صدر انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم اداروں کوکمزورکرناچاہتے ہیں،نواز شریف اپنی ذات اورخاندان کیلئے ملکی سلامتی دائوپرلگارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں ریاستی ادارے تباہ ہوں وہ ملک خانہ جنگی کاشکارہوجاتے ہیں، جہاں ریاستی ادارے ٹوٹ جائیں توافغانستان،عراق جیساحال ہوتاہے اور ان کونیٹوبھی نہیں سنبھال پائی۔آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف ملک کوتباہ کرکے بھاگ جائیں گے،ہم نے یہیں رہناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں