لاہور۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی مناسبت سے کل جمعہ کو لاہور میں مقامی تعطیل ہو گی اور اس ضمن میں شہر کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولز بند رہیں گے، ڈی سی سمیر احمد سید نے تمام ڈی ای اوز، ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سختی سے ان احکامات پر عملدرآمد کروائیں، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پرائیویٹ یا سرکاری سکول کھلا ہوا تو ڈی ای اوز، ڈی ڈی اوز اور اے ای اوز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سکول کھولنے پر پرائیویٹ سکول انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کی نگرانی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں