لاہور۔پاکستان ریلویز نے سموگ و دھند کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرینوں کے معائنے کا شیڈول جاری کردیاہے،افسران مسافروں کے ساتھ سفر کریں گے،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور شجاعت علی حسنین کی طرف سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق لاہور ڈویژن کے تمام ڈویژنل اور اسسٹنٹ افسران روزانہ ٹرینوں کے ساتھ سفر کریں گے تاکہ دھندمیں مسافرں کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حفاظتی شیڈول کے مطابق خاص طور پر ٹرین ڈرائیورز،گارڈانچارج،سٹیشن ماسٹرز کورفتار کے متعلق ہدایات،حد نگاہ،سگنلز اور حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں،ڈی ایس ریلوے سفیان سرفراز ڈوگر نے کہا کہ وہ اس شیڈول کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے،سموگ/دھند کے باعث دوران سفر مسافروں کی حفاظت ریلوے کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں