لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نےویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے بعد قومی کرکٹرز سے بڑی پابندی اٹھالی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ ملتوی ہونے کے بعد پی سی بی نےقومی کرکٹز کو کو بنگلہ دیش جانے کی اجازت دیدی ہے۔ پی سی بی نے بی پی ایل میں حصہ لینے کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کومشروط این او سی جاری کئے تھے۔
قومی کرکٹرز 17 نومبر کے بعد بی پی ایل میں جلوے بکھیریں گےجبکہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے بعد قومی کھلاڑی بنگلہ دیش روانہ ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریزکے باعث قومی کھلاڑیوں کو ابتدائی طور پر بنگلہ دیش جانے سے روکا تھا تاہم اب محمد حفیظ ،شعیب ملک ،فہیم اشرف ،بابر اعظم ،رومان رئیس ،حسن علی ،شاداب خان کو بنگلہ دیش جانےکی اجازت مل گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں