کراچی: تحریک انصاف نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے اتحاد کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اتحاد کو مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیاست کو لے کر ڈرامہ کھیلا گیا۔ تبدیلی کی وجہ دبئی میں ہونے والی گرفتاری ہے۔ مسائل حل کرنے کی وسیم اختر کی نیت ہی نہیں۔ تحریک انصاف ایسے اتحاد کو مسترد کرتی ہے۔ کراچی کے عوام جعلی اتحاد کا ساتھ نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں