کراچی: چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق امام حسین کے چہلم کے موقع پر کل کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ حیدرآباد سکھر ،لاڑکانہ ،خیرپور،شکار پور،خان پور رانی پور سیت روہڑی میں موبائل سروس معطل رہے گی جبکہ موبال فون سروس صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک معطل ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ سندھ کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں