کراچی : شاہد آفریدی کی جانب سے بنگلہ دیش جاتے ہوئے دوران پرواز قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لینے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔
شاہد آفریدی ایک نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے بنگلہ دیش پہنچے۔ تاہم بنگلہ دیش جاتے ہوئے دوران پرواز شاہد آفریدی نے قوانین کی دھجیان اڑا دیں۔ شاہد آفریدی دوران پرواز جہاز کے کاک پٹ میں جا بیٹھے، جبکہ اس دوران انہوں نے پائلٹس کے ہمراہ سیلفیاں بھی لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں