لاہور: سابق وزیر خارجہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد کل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریںگے تاہم اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور پہنچیں گے اور سردارآصف سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر رہنما علیم خان بھی موجود ہونگے تاہم تمام رہنماوں کی موجودگی میں سردار آصف احمد علی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں