لاہور( این این آئی)ترکی کے آئسکریم فروش نے اداکارہ ماہرہ خان کو چکرا کر رکھ دیا ۔گزشتہ ماہ عامر خان کی ترکی میں آئسکریم خریدنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اب لالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو بھی ترکی کے ایک آئسکریم فروش نے چکرا کر رکھ دیا۔ماہرہ خان کی آئسکریم خریداری کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان ترکی کے ایکبازار میں موجود ہیں ۔دکاندار ماہرہ کو آئسکریم دینے کے بجائے ان کے ہاتھ سے آگے پیچھے
گھماتا رہا، ماہرہ نے متعدد بار آئسکریم پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں۔ ماہرہ خان کے ساتھ لالی وڈ اداکار شہریار منور بھی ترکی میں موجود تھے جو خود بھی آئسکریم فروش کے ہاتھوں چکرا کر رہ گئے۔ ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم ’’ورنہ ‘‘کی تشہیر کیلئے مصروف ہیں جو 17 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں