گوجرانوالہ(این این آئی)دہشتگردی خدشے کے پیش نظر لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ٹرینوں میں سپیشل کمانڈوز تعینات کرنے اور ضلع گوجرانوالہ کے تمام ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔میڈیا رپورٹ کیمطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں ضلع بھر میںریلوے ٹریک کی پٹرولنگ گن مینوں پر مشتمل ٹیم کریگی ٗ ریلوے سٹیشنوں پر پولیس فورس کی نفری میں مزید اضافہ کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ لاہور سے پنڈی جانیوالی وی آئی پی ریل گاڑی کے آگے 30منٹ کے فاصلہ پر پائلٹ انجن بھی چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے شارق جمال خان کی طرف سے گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سمیت متعلقہ ریلوے حکام کو ضروری ہدایات جاری کردیں گئیں۔ گوجرانوالہ ضلع کے ریلوے سٹیشنوں پر ریلیف ٹرین 24گھنٹے تیار رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت ہونیوالے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں