اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میںخاتم النبین حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں اور یہ کہ میں ایسے شخص کا پیرو کار نہیں ہوں جو حضرت محمد کے بعد اس لفظ کی کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ کرے اور نہ ہی ایسے دعویٰ دار کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہوں ۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“ کیرپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف نے اپنے مذہبی عقائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں قادیانی ہوں اور نہ ہی کسی لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ حلف نامہ ہے جو قانون کا حصہ ہے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے آئین میں قادیانی گروپ اور لاہوری گروپ کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عاشق رسول ہوں اور میں اپنے خاندان سمیت حضرت محمد کی حرمت اور عزت پر جانیں قربان کرنے کو تیار ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں