اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حیسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پٹواری ہونے کا عالم یہ ہے کہ ایک مرتبہ کمرہ عدالت میں پرویز رشید زمین پر بیٹھ کر میاں نواز شریف کے پاﺅں دباتے رہے۔ جس پر سعید قاضی نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف نہ ہوتے تو ممکن ہے کہ کوئی پٹواری بھی نہ لگتا ،جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان سب پر میاں صاحب کے احسانات ہیں جیسے وزیر مملکت مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے قدموں میں بیٹھ گئی تھیں۔واضح رہے پچھلے دنوں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی بھی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مریم نواز کے قدموں تلے بیٹھی ہیں جس پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں