کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ راشدی المشہور پیر پگاڑا کی خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے تصویر نےپورے ملک میں تہلکہ مچا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر پگاراکی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر گھوم رہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کی کمر پر ہاتھ رکھ کراس کے ساتھ ناچ رہے ہیں ،اس دوران دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مسکرا بھی رہے ہیں ۔صبغت اللہ راشد کی لڑکی کے ساتھ ناچتے ہوئے یہ تصویر اصلی ہے یا جعلی ،اس بارے میں ملک بھر میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ۔مقامی اخبار ”خبریں“کے مطابق اس مبینہ تصویر میں پیر پگارا کے بال کالے ہیں جبکہ آ ج کل ان کے بال سفیدی مائل ہیں ۔مسلم لیگ فنکشنل کے چیف آرگنائزر محمد علی سے جب اس تصویر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مشابہت ضرور ہے لیکن یہ پیر پگارا کی تصویر نہیں ہے ۔صبغت اللہ شاہ راشدی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیر صاحب ایسے کاموں سے دور رہتے ہیں اور انہیں اپنی خاندانی ذمہ داریوں کا شدت سے احساس ہے ۔دریں اثنا عوامی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید ردعمل دیکھنے میں سامنے آرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں