اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف سے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات، سابق وزیراعظم نے شریف خاندان کی مشکلات سے چھٹکارےکیلئے دعا کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے معروفمذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے جاتی رائیونڈ میں ان کے رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے شریف خاندان کی مشکلات سے چھٹکارے کیلئے مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق نواز شریف نے چند شخصیات یا چند اہم حلقوں سے مفاہمت کیلئے مولانا طارق جمیل کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سابق وزیراعظم کو خصوصی دعا کی یقین دہانی کروائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں اجتماعی دعا میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی ہے جس سابق وزیراعظم نواز شریف نے قبول کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں زیر علاج اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعا کرینگے انہوں نے اس حوالے سے مولانا طارق جمیل سے بھی دعا کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں