اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان اپنے تکبر اور غرور کے باعث اللہ کی پکڑ میں آیا، 90فیصدارکان اسمبلی پریشان ہیں ان کاکیابنے گا،اکثرارکان ق لیگ میں واپس جانے کا سوچ رہے ہیں، شہباز شریف نواز شریف کامتبادل نہیں ان کا نام حدیبیہ اور ماڈل ٹائون کیس میں آچکا ہے، صوبائی وزیر مال محمد عطا مانیکا نے پارٹی چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی، بیان نے ن لیگ کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مال محمد عطا مانیکا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنے تکبر اور غرور کے
باعث اللہ کی پکڑ میں آیا، 90فیصدارکان اسمبلی پریشان ہیں ان کاکیابنے گا،اکثرارکان ق لیگ میں واپس جانے کا سوچ رہے ہیں۔ عطا مانیکا نے شہباز شریف پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں نوازشریف کے بعد شہبازشریف متبادل نہیں ہیں کیونکہ شہبازشریف کا نام حدیبیہ پیپرزمل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میںسامنے آچکاہے۔ صوبائی وزیر مال نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک ارکان اسمبلی کی اکثریت مسلم لیگ ق میں شامل ہوجائے گی جبکہ نوازشریف کی پاناما کیس میں نااہلی کے بعدسیاسی مخالفین نے مسلم لیگ ن کوتوڑنے اور سیاسی طورپرکمزورکرنے کیلئے بھی کام شروع کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں