ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مطاف کے زمینی صحن کو کم سے کم استعمال کریں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اتنظامیہ کا کہنا تھا کہ معتمرین خصوصاً معمر، ضعیف،مریض اورمعذوروں کو زیادہ سےزیادہ سے موقع دیں۔ آب زم زم کے کنویں کی اصلاح و مرمت کے منصوبے پر جاری کام کی وجہ سے مطاف کا بڑا حصہ بند کر دیا گیا ہے۔حرمین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ زائرین باب فہد کی جانب سے مطاف میں جانے کا اہتمام کریں اور برقی سیڑھیاں استعمال کریں۔زم زم منصوبہ کے دو حصے ہیں۔ ایک کا تعلق زم زم کی 5 پائپ لائنوں کی تنصیب سے ہے۔ یہ مطاف کے مشرقی جانب ہوں گی۔ ان کا مجموعی عرض 8 میٹر اور لمبائی 120 میٹر ہو گی۔دوسرے حصے کا تعلق آب زم زم کے کنویں کے اطراف ماحول کو جراثیم کی آلودگی سے پاک و صاف کرنے والے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے ہے۔ یہ منصوبہ 7 ماہ کے اندر اندر رمضان سے قبل مکمل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں