لاہور( این این آئی) حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک کے آخری روز کل( جمعہ) کو مقامی تعطیل ہوگی،لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 974ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کل( جمعہ)کو لاہور میں تعطیل ہو گی جس کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔علا وہ ازیں چیف جسٹس منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد 10نومبر کی مقامی تعطیل کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق لاہور میں عدالتیں بند رہیں
گی۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ اور ضلعی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں