لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں اہم اجلاس جمعرات کو منصورہ میں منعقد ہوگا ۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں سینیٹر سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، لیاقت بلوچ، شاہ اویس نورانی، ساجد میر اور علامہ ساجد علی نقوی شرکت کریں گے۔اجلاس میں اتحاد کے حوالے سے اب تک ہونے والیپیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس سے پہلے غیر فعال اتحاد کی بعض جماعتیں اس بات پر اصرار کر رہی ہیں کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان اتحاد میں سنجیدگی دکھانے کے لیے حکومتوں سے الگ ہو جائیں۔ جماعت اسلامی خیبر پختوانخواہ حکومت سے باہر نکلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) حکومت کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں