پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کیو زیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنے دوروں کے دوران وی آئی پی پروٹوکول پر پاپندی عائد کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ان کے دورے کے دوران صرف ایک سیکیورٹی کی گاڑی رکھی جائے جبکہ موومنٹ کے دوران سڑکیں اورراستے بند نہ کیے جائیں ۔وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی جانب سے صوبائی چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰکے دوروں کے دوران راستے بند کرکے عوام کو تکلیف نہ دی جائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے سفر کے د وران کسی مقام پر ٹریفک نہ روکی جائے بلکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے ٗوزیر اعلیٰ کے ساتھ کوئی قافلہ نہیں جائے گا۔ہدایت کی گئی کہ وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے ساتھ صرف سیکیورٹی کے لیے ایک گاڑی رکھی جائے، دورے کے دوران اسپیشل روٹ نہ لگایا جائے اور نہ اضافی نفری تعینات نہ کی جائے۔مراسلے میں دورے کید وران متعلقہ افسران کو الگ گاڑیوں میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں