اسلام آباد (مانٹرنگ ڈیسک )چین سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس وقت حیران رہ گیا جب اسے معلوم ہوا کہ جس چیز سے وہ 25 سالوں سے اخروٹ توڑ رہا ہے وہ ہینڈ گرینڈ ہے۔ ایک چینی اخبار ’’شنگھائی ‘‘ کے مطابق انکانگ شہر سے تعلق رکھنے والے ران نام کے شخص نے مقامی رپورٹروں کو بتایا کہ وہ 25 سالوں سے ہینڈ گرینڈ کی مدد سے اخروٹ توڑ رہا تھا مگر اسے معلوم ہی نہیں تھا۔

اس ماہ کے شروع میں نے بارودی مواد سے متعلق حفاظتی بروشر پڑھا تو اسے بھی اپنے اخروٹ توڑ اوزار کے باوردی ہونے کا اندازہ ہوا۔ران نے اپنے ہینڈ گرینڈ کو پولیس کے حوالے کر دیاہے۔ پولیس تجزیہ کر رہی ہے کہ یہ ہینڈ گرینڈ اب بھی خطرناک ہے یا نہیں۔ پولیس کیمطابق اس گرینڈ کی پن نکلی ہوئی ہے اور یہ 1960 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ران کا کہنا ہے کہ اسے یہ ہینڈگرینڈ 1991 میں کسی نے تحفے میں دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں