اسلام آباد:نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نے انکشاف کیا کہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے عہدے کا فائدہ ذاتی معاملات کے لیے اُٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر برطانیہ کے سول ایوی ایشن حکام سے جا کر ملتے ہیں اور اپنی ذاتی ائیر لائن ائیر بلیو کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نیو یارک کے لیے پروازیں منسوخ کروانے سے بھی ائیر بلیو کے مسائل حل ہوں گے اور ان کی ائیر لائن کو فائدہ ہو گا۔ ڈاکٹر دانش نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ذاتی مفاد کے لیے اپنے عہدے کو استعمال کر رہے ہیں جس سے انہوں نے اپنے حلف کے پر خچے اُڑا دئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں