لاہور:سموگ کی وجہ سے پراو شنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دھند اور سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کر دیا ہے ،رولز 163کا سرکلر جاری کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو تھانے میں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ابتدائی کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں 1500گاڑیوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق ایسی گاڑیاں جو دھواں چھوڑے گی ان کا چالان 3000روپے تک کیا جائے گا ۔سیکرٹری پی ٹی اے کی جانب سے چوہدری اسد کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ پی ٹی اے آفس میں بجھوانے کا حکم جاری کیا گیا ہے جسے پنجاب حکومت کو بھجوایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں