تھائی لینڈ (: شادی شدہ بوائئے فرینڈ کے چھوڑ کے جانے پر 20 سالہ تھائی خاتون نے اپنے نوزائیدہ بچے کو 17 ویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 سالہ تھائی خاتون نے اپنے بچے کو 17 ویں منزل سے نیچے پھینکنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ میں نے یہ اقدام اپنے بوائے فرینڈ کے چھوڑ کر جانے پر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ لڑکی کا 40 سالہ لڑکے سے معاشقہ تھا لیکن تھائی خاتون کا 40 سالہ بوائے فرینڈ شادی شدہ تھا اور وہ جنوبی کوریا میں اپنے گھر لوٹا تو یہاں 20 سالہ والدہ نے اس کا بدلہ اپنے نوزائیدہ بچے سے لے لیا۔
بچے کے پیدا ہوتے ہی 20 سالہ نیٹچانک نے اپنے بچے کو پلاسٹک کے تھیلے میں ڈالا اور اپنے بیڈ روم کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔ عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 17 ویں منزل سے ایک پیکٹ کو زمین پر گرتے دیکھا ، یہ واقعہ 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ اور جب وہ اس پیکٹ کو دیکھنے کے لیے گراؤنڈ فلور پر آیا تو وہ پلاسٹک کے تھیلے میں بچے کو دیکھ کر حیران ہو گیا۔
عینی شاہد نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا۔ 20 سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ بوائے فرینڈ کے جانے کے بعد میں نے غیر متوقع طور پر باتھ روم میں اپنے بچے کو جنم دیا جس کے بعد میں نے بچے کو کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ سب برائے فرینڈ کے جانے کے دکھ میں کیا گیا، بچہ پیدائش کے وقت صحتمند تھا لیکن اپنی ماں کے ہاتھوں ہی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ لڑکی کو چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اسے پولیس کی حراست میں رکھ کر مقدمہ چلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں