کراچی : کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مجرم کو انوکھی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد یوسف کو نماز کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق مجرم محمد یوسف اپنے مُحلے کی مسجد میں پانچ وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرنے کا پابند ہو گا۔
نماز کی ادائیگی کی نگرانی امام مسجد کریں گے جبکہ ایک عدالتی اہلکار امام مسجد سے مجرم کی رپورٹ لے گا۔ عدالتی حکم کے مطابق محمد یوسف کو 3 سال تک باقاعدگی سے نماز ادا کرنا ہو گا۔ بصورت دیگر مجرم کو ساتھ سال قید اور 50 ہزار روپے جُرمانہ ادا ہو گا اور جُرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید قید ہو سکتی ہے۔ محمد یوسف کو 2014ء میں پولیس نے گرفتار کیا تھا ، گرفتاری کے وقت محمد یوسف سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں