لاہور (این این آئی)نوجوان فاسٹ بولر عثمان شنواری کے کیر یئر کو بچانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیورو سرجن سے مشورے کا فیصلہ کیا ہے۔کمر کے اسٹریس فریکچر میں مبتلا عثمان شنواری کے علاج کے بارے میں مزید فیصلہ نیورو سرجن سے مشورے کے بعد کیا جائے گا۔فوری طور پر عثمان شنواری کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے تاہم نیورور سرجن نے اگر کہا تو انہیں علاج کے لئے ملک سے باہر بھیجا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری کا بولنگ ایکشن ایسا ہے کہ جب وہ گیند کرانے کیلئے زور لگاتے ہیں تو اس سے ان کی کمر پر زور پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں