پروفیسر سٹیفن ہاکنگ نے ایک اور پیش گوئی کی ہے، جس کے مطابق چند سو سالوں میں ہی یہ زمین آگ کا گولا بن جائے گی۔
ریڈیو لنک کے ذریعے سے بیجنگ میں خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور توانائی کی طلب میں اضافے سے زمین 2600 تک آگ کا گولا بن جائے گی۔
پروفیسر ہاکنگ نے کہا کہ ہمارے بچاؤ کا واحد راستہ زمین کو چھوڑ کر دوسرے سیاروں پر بسنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا بریک تھرو سٹار شوٹ پراجیکٹ اس سلسلے میں پہلا قدم ہے۔
پروفیسر ہاکنگ کو یقین ہے کہ روشنی کی شعاعوں سے کنٹرول کیے جانے والے ننھے خلائی جہاز حاضرین کی زندگی میں ہی الفا سنٹوری تک پہنچ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سسٹم مریخ تک 1 گھنٹے میں اور پلوٹو تک چند دن میں پہنچ سکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم ایک ہفتے سے کم وقت میں وائجر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 20سالوں میں الفا سنٹوری تک پہنچ سکتے ہیں۔
الفا سنٹوری زمین سے 4.37 نوری سال کے فاصلے پر واقع سیاروں کا ایک نظام ہے، جو بالکل ہماری زمین کی طرح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں