اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے والی ہے اور یہ رپورٹ سامنے آتے ہی وززیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف پھنس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب جو مرضی ہو جائے میاں صاحب شہبازشریف کو بچانے نہیں آئیں گے کیونکہ جب میاں صاحب کو بچانے کی باری تھی تو شہباز شریف نے ان کو نہیں بچایا تو پھر نواز شریف کیوں بچانے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر صورتحال گیم آف تھرونز جیس ہو گئی ہے ، جس میں یہ ہوتا ہے کہ یا تو آپ جیت جاتے ہیں یا پھر آپ مارے جاتے ہیں۔ ہارنے کی کوئی آپشن نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں