خانیوال : گدھوں اور کتوں کا گوشت فروخت ہونے کے انکشاف کے بعد اب مگر مچھ کا گوشت فروخت ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ خانیوال میں مگر مچھ کا گوشت فروخت کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں مگر مچھ کا گوشت فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
شجاع آباد کے رہائشی محمد اکرم اور مظہر کو گذشتہ روز ایک مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں انہیں 10 ہزار روپے جُرمانے کے ساتھ قید کی سزا سنائی گئی۔ پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان دونوں افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا جنہوں نے ان دونوں ملزمان پرر مقدمہ چلایا۔ اس سے قبل 23 اکتوبر کو چینی باشندوں کو کچھوے کا گوشت فروخت کرنے پر بھی دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں کو سرائی سندھو میں کچھووں کا شکار کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں