لاہور(این این آئی)یوم اقبال کی تعطیل کی بحالی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ علامہ محمد اقبال شاعر مشرق اور قومی ہیرو ہیں، قائد اعظم سمیت دیگر قومی ہیروز کے دنوں پر تعطیل کی جاتی ہے جبکہ ماضی میںیوم اقبال پر سرکاری تعطیل ہوتی تھی۔گزشتہ چند برسوں سے تعطیل ختم کردی گئی ہے جبکہ تعطیل کی بحالی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں مرکزی درخواست زیر التوا ء ہے، یوم اقبال قریب ہے لہٰذااس معاملے کی جلد سماعت کرکے تعطیل بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں