ایک مشہور کہاوت ہے کہ ”اگر تم انہیں شکست نہیں دے سکتے تو اُن کے ساتھ شامل ہوجاؤ“۔ اسی کہاوت پر عمل کرتے ہوئے ایک عورت نے 574,278.41 پاؤنڈ جیت لیے۔
ایک گھریلو عورت نے 12ٹیموں کے فٹ بال میچوں پر 1 پاؤنڈ کی مسلسل شرط سے 574,278.41 پاؤنڈ جیت لیے۔یہ عورت ہر ہفتے اپنے شوہر اور بیٹے کے فٹ بال میچ دیکھنے سے تنگ تھی۔ اسی سے تنگ آ کر اس نے فٹ بال میچوں پرہی شرط لگا دی۔

اسے شرط لگانے یا فٹ بال ٹیموں کے بارے میں بھی معلومات نہیں تھیں۔ اس کا بیٹا ٹی وی پر میچوں کے بارے میں پڑھتا گیا اور وہ ٹیمیں منتخب کرتی گئی۔ اس کی منتخب کی ہوئی کچھ ٹیمیں تو کافی کمزور بھی تھیں۔
کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جیتنے والی عورت کو ادا کی گئی رقم آج تک ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں