لاہور:قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود کو فہیم اشرف میں سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی جھلک نظر آگئی۔
ایک انٹر ویو کے دوران اظہر محمود کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف صلاحیتوں سے مالامال آل راﺅنڈر ہیں اور پوری امید ہے کہ وہ عبدالرزاق اور میرے بعد پیدا ہونے والا خلا پر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اظہر محمود نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ہیٹ ٹرک اور تیسرے میچ کے آخری اوور میں 2 چھکے ان کے روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں