اسلام آباد):احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئےوزیر خزانہ کو20لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے وزیر خزانہ کو20لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
مزید یہ کہ عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو آیندہ سماعت پرپیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ اگرضامن نے ملزم کو آیندہ سماعت پرپیش نہ کیا تو 50 لاکھ روپےکےضمانتی مچلکے ضبط ہونگے ۔یاد رہے کہ نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرنے کی استدعا کی تھی جسے احتساب عدالت نے مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں