اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں شہزادوں اور وزرا کو کرپشن پر پکڑا گیا ہے جس پر شکریہ راحیل شریف ،انہوں نے کہاکہہ اس وقت راحیل شریف سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ ہمارے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہایران میں تھے۔ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔لیکن سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کا واقعہ اچانک ہوا۔ اس کے بعد جو کچھ بھی ہوا چوبیس اور اڑتالییس گھنٹوں میں ہوا ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نہ ہم بہت زیادہ سعودی عرب کے ساتھ ہیں نہ بہت زیادہ ایران کے ساتھ ہیں۔ اس وقت اس معاملے پر تمام خلیجی ریاستیں بھی خاموش ہیں، کیونکہ سب دیکھ رہے ہیں کہ واقعات کس رخ پر جاتے ہیں ۔ ایک تو کرپشن پر گرفتاریاں ہوئی جبکہ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ محمد بن سلمان نے مذہبی اسٹیبلشمنٹ علی سعود کا معاہدہ بھی توڑ دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ میں معتدل اسلام لے کر آیا ہوں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں شہزادوں اور وزرا کی گرفتارریوں کے بعد پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے خاص طور پر شہزادہ طلال بن ولید کی گرفتاری کو لیکر پوری دنیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہےْ

اپنا تبصرہ بھیجیں