اسلام آباد: مسلم لیگ ن مرکزی رہنماء مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ افسوس،نوازشریف سےانتقام کیلئےاداروں کی ساکھ کوشدید نقصان پہنچایا گیا،مظلوم نوازشریف نہیں انصاف خود ہے،مختصرمدت کیلئے فائدہ اٹھانے والےنقصان اٹھائیں گے،نواز شریف کا ہیروکی طرح استقبال ہوتا ہے،یہ وہی مریم ہےجس کا ذکرپہلےفیصلے میں نہیں آیا،ناانصافی پربات کی انتقام لیاجارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سوشل میڈیا پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ بات کچھ اور ہے۔ مختصرمدت کیلئے فائدہ اٹھانے والےغلطی پرہیں یہ نقصان اٹھائیں گے۔ نواز شریف جہاں جاتےہیں ان کا ہیروکی طرح استقبال ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نوازشریف پر مہربان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج قانون اورانصاف بھی شرمندہ ہے۔
مظلوم نوازشریف نہیں بلکہ انصاف خود ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ دوسری صورت میں انصاف کی بدلی شکل ناقابل تصورہے۔ یہ وہی مریم ہے جس کا ذکر پہلے فیصلے میں نہیں آیا۔ اب انتقام لیا جا رہا ہے کیونکہ نا انصافی پر بات کی۔یہ فیصلہ شدید دباؤ پر ہی آسکتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہاں اثاثہ بیٹے سے تنخواہ ہے۔انصاف کی کیا تضحیک ہے؟ انہوں نے کہا کہ افسوس،نوازشریف سےانتقام کیلئے اداروں کی ساکھ کوشدید نقصان پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں