اسلام آباد(نیوزڈیسک)شیریں مزاری اور مراد سعید میں ٹھن گئی،منانے کی تمام کوششیں ناکام،حیرت انگیزصورتحال، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعید اور شیریں مزاری میں ٹھن گئی،نکتہ اعتراض پر بحث کے دوران اتفاق سے شیریں مزاری اور مراد سعید دونوں نے ایک ہی وقت میں مائیک کے بٹن دبائے جس پرسپیکر ایاز صادق نے دونو ں ممبران میں سے شیریں مزاری کو بولنے کا موقع فراہم کیا جس پر مراد سعید مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا،سپیکر ایاز صادق نے مراد سعید کے احتجاج کے باوجود جب انہیں بولنے کا موقع نہیں دیا تو مراد سعید تقریباً ایک گھنٹے تک کھڑے رہے اس دوران شیریں مزاری اور شہریار آفریدی بھی مراد سعید کے پاس آئے اور انہیں بیٹھنے کے لئے رضامند کرنے کی کوشش کی لیکن مراد سعید نے سینئرزکی بات پر کوئی توجہ نہ دی اوراپنا احتجاج جاری رکھاانہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں نے بھی بولنے کی اجازت مانگی تھی مجھے موقع کیوں نہیں دیاگیاجس پر سپیکرایاز صادق نے کہاکہ آپ مجھ سے اس انداز میں بات نہ کریں یہ میرا صوابدیدی اختیار ہے میں نے رولز کے تحت فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں