اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سےایم کیوایم پاکستان کےایم این اےعلی راشد اورسینیٹرخوش بخت شجاعت نے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سینیٹرخوش بخت شجاعت اور ایم این اےعلی راشد نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے دونوں رہنماؤں کی جانب سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے سندھ کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ شمولیت سے متعلق کچھ شرائط بھی طے کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں